رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی خاندان کو مکان فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اسے مکمل طور پر مسمار کیا جائے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم ’الامعری‘ پناہ گزین کیمپ میں موجود شہید عبدالمنعم ابو حمید کا چار منزلہ مکان مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابو حمید کے اہل خانہ کو ایک تین ہفتے قبل مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ انہیں ایک بار پھر مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مکان کو خالی کرنے کا نوٹس ابو حمید کے والد اسلام محمد یوسف ناجی ابو حمید کو پہنچایا دیا گیا ہے۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ مکان فوری طورپر خالی کردیں تاکہ اس کی مسماری کا آپریشن شروعÂ کیا جاسکے۔
خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ابو حمید اور ان کے اہل خانہ کا مکان کا کچھ حصہ سنہ 1990ء کو مسمار کردیا گیا تھا۔ ابو حمید کواسرائیلی فوج نے ایک صیہونی انٹیلی جنس ادارے ’شاباک‘ کے ایک اہلکار کو قتل کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس کے بعد شہید کے اہل خانہ کو کئی بار انتقامی کاروائیوں سے گذرنا پڑا جس میں ان کے مکان کے ایک حصے کی مسماری بھی شامل ہے۔