(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں اور مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی میں جمعرات کے دن صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی تاکید کی کہ فلسطینی قوم اس حکومت کے مطالبات کے آگے نہیں جھکےگی اور وہ اسرائیل مخالف استقامت کو جاری رکھے گی۔صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی صبح صوبہ غزہ کے مغربی علاقے میں واقع تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ سے وابستہ ایک مرکز پر دو میزائل داغے تھے۔ دریں اثناء اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس اور مشرقی رفح کے علاقوں میں مویشی پالنے والوں اور کسانوں پر فائرنگ کر کے ان کو ان علاقوں سے چلے جانے پر مجبور کیا۔
غزہ پٹی پر حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔
اگست سنہ دو ہزار چودہ میں فلسطینی استقامت اور صیہونی حکومت کے درمیان پچاس روزہ حملوں کے بعد مصر کی نگرانی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ حملوں کے نتیجے میں دو ہزار تین سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔