(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) رام اللہ کے مغرب میں بیتونیا میں فلسطینیوں کے ایک بڑے اجتماع نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جیلوں سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی بسوں کا استقبال کیا، جہاں اس خوشی کے موقع پر آتشبازی کا اہتمام کیا گیا۔
سینکڑوں فلسطینی بیتونیا کے وسط میں جمع ہوئے، حالانکہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کی خوشی میں جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد تھی، تاکہ وہ غزہ میں وقفِ فائر کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے تحت آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر خوشی منائیں۔
مکینوں نے رہائی پانے والے قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا اور نعرے لگائے”حماس ہم تمہارے ساتھ ہیں،!”
فلسطینیوں نے پہلے مرحلے میں آزاد ہونے والی خواتین اور مرد قیدیوں کا استقبال کیا اور مزاحمت ژندہ باد کے نعرے لگائے۔
