• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قیدیوں کا معاملہ’’آئی سی سی‘‘ میں اٹھانے اورعالمگیرایشوبنانے کے مطالبات

منگل 14-04-2015
in فلسطین
0
plf international issue
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی سے ایک بارپھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہزاروں فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی رہائی کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے ساتھ ساتھ عالمی فورمز پراٹھانے کے لیے موثراقدامات کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں ’’فلسطینی یوم اسیران‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کو عالمی فوج داری عدالت میں رکنیت ملنے کے بعد اب فلسطینی اسیران کا معاملہ بھی عدالت میں اٹھایا جانا چاہیے۔ فلسطینی اسیران کا معاملہ صرف آئی سی سی میں اٹھا لینا ہی کافی نہیں بلکہ عالمی سطح کے تمام دیگر اداروں اور فورمز پربھی فلسطینی اسیران کی رہائی کو عالم گیر ایشو کےطورپر اٹھایا جائے۔

تقریب سے فلسطینی وزارت اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع، کلب برائے اسیران کے سربراہ قدورہ فارس اور عرب لیگ برائے فلسطینی اسیرانی کے ڈائریکٹر ایمن الحاج یحیٰ سمیت کئی اہم رہ نمائوں نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام رہ نمائوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی متحرک کیاجائے۔ خاص طور پرفلسطینی اسیران پر ڈھائے جانے والے مظالم کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھایا جائے۔

تقریب میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئیجس میں مطالبہ کیا گیا کہ سترہ اپریل کو فلسطینی یوم اسیران کے موقع پر اندرون اور بیرون ملک بڑے پیمانے پر فلسطینی اسیران کی حمایت میں جلسے جلوس، تقریبات اور سیمینار منعقد کیے جائیں۔ فلسطینی اتھارٹی عالمی اداروں میں فلسطینی اسیران سے یکجہتی کی قرارادادیں منظور کرائے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.