• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قیادت کا محمود عباس پر قومی فیصلوں سے انحراف کا الزام

بدھ 26-09-2018
in فلسطین
0
0Pala6436
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی سیاسی جماعتوں نے صدر محمود عباس کی غزہ کی پٹی کے حوالے سے پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر عباس پر قومی فیصلوں سے انحراف کا الزام عائد کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن طلال ابو ظریفہ نے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس نے قومی فیصلوں اور نیشنل کونسل کے اجلاسوں میں ہونے والے اعلانات سے کھلم کھلا انحراف کیا ہے۔ انہوں نے صدر عباس پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر عائد کردہ پابندیاں اور انتقامی اقدامات فورا ختم کریں۔

ابوظریفہ نے کہا کہ محمود عباس کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جرات اور سنجیدگی کے ساتھ قوم کو درپیش مسائل اٹھانے ہوں گے۔ اس حوالے سے پوری قوم متفق اور ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے ’اوسلو‘ سمجھوتے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات ختم کرنے اور آئندہ کے لیے اس معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ فلسطین کی مذہبی اور سیاسی قیادت نے محمود عباس کا خطاب مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عباس قوم کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ایسا لیڈر جو عوام کے ساتھ سیاسی بنیادوں پر انتقام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو وہ کسی صورت میں قوم کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.