• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قصبہ کو صہیونی فوج نے جنگی مشقوں کا میدان بنا دیا گیا

جمعرات 21-01-2016
in فلسطین
0
0Pal0104
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی قصبے کو جنگی مشقوں کے میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق القدس اسٹڈی سیںٹر کے شعبہ اسرائیلیات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال مغربی قصبے بیت ریما میں سیکڑوں فوجی پچھلے دو روز سے جنگی مشقوں میں مصروف ہیں۔ وسیع پیمانے پر شروع کی گئی جنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج نے بیت ریما قصبے میں جگہ جگہ چھاپے مارے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیت ریما میں بڑی تعداد میں اسرائیل کے پیادہ فوجی اور، بکتر بند گاڑیاں اور عام فوجی جیپیں داخل ہوئی ہیں۔ صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں اور کئی مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز بیت ریما میں اسرائیلی فوج نے 30 مکانوں پر دھاوے بول کر ان کی تلاشی کی اور وہاں رہنے والے فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا۔ گھروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے ساتھ ساتھ قیمتی سامان کی لوٹ ماربھی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جنگی مشقوں کے دوران صہیونی فوج کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی قصبے کے شہریوں ثلجی یعقوب الریماوی، زغلول الریماوی، محمود صادق، صقررشید الریماوی، سامح الریماوی، عصمت ، بھجت، حکمت الریماوی، فلسطینی اسیر اکرم صٓلح البرغوثی، افضل فلاح البرغوی، صافی العموری، نزار ، مجاھد قدورہ الریماوی، تمیم حسین الریماوی، حسن البرغوثی اور دوسرے شہروں کے گھروں پرچھاپے مارے گئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.