• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قبرستان کو پارک میں تبدیل کرنے کی اجازت

بدھ 19-12-2012
in فلسطین
0
plf graveyard
0
SHARES
0
VIEWS
 

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ فلسطین میں ایک قبرستان کی زمین پر پارک تعمیر کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے صہیونی حکام کو قبرستان کو پارک میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ پارک کا یہ مجوزہ منصوبہ مقبوضہ فلسطین کے سنہ انیس سواڑتالیس میں قبضے میں لیے گئے شہرالرملہ میں’’زرنوف‘‘ قبرستان کی زمین پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فلسطین میں مقدس مقامات کی حفاظت کی ذمہ دار تنظیم اقصٰی فاؤنڈیشن نے صہیونی حکومت کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ خیال رہے کہ الرملہ شہر کے اس قبرستان پرچھ دہائیاں قبل یہودیوں نے قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد وہاں پر فلسطینیوں کواپنی میتیں دفن کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن نے صہیونی سپریم کورٹ کا فیصلہ جانب دارانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ایک بیان میں فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے ’’رحوفوت‘‘ صہیونی بلدیہ کی طرف داری کرتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کی ہے۔ اسرائیلی عدالت کا فیصلہ مسلمانوں کے مقدس مقام اور ان کی میتوں کی کھلی توہین ہے۔ تنظیم نے قبرستان کی جگہ پارک کی تعمیرکے صہیونی فیصلے پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا اور رحوفوت بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے قبرستان کو پارک اور تفریح گاہ میں تبدیل کرنے کے بجائے پارک کے لیے کسی اور جگہ کا انتخاب کرلے۔ کیونکہ مجوزہ جگہ میں مسلمانوں کی کئی سو سال پرانی قبریں موجود ہیں اور وہاں پر پارک کی تعمیر کا مطلب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور ان کے میتوں کی توہین سمجھا جائے گا۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی سپریم کورٹ کے جج نے فیصلہ سنانے سے قبل فاؤنڈیشن کے وکیل محمد سلیمان سے قبرستان پرتفریح گاہ کی تعمیرکی مخالفت کے بارے میں دلائل دینے کوکہا۔ وکیل نے نہایت مدلل انداز میں عدالت کو بتایا کہ قبرستان پرپارک کی تعمیر نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ آسمانی تعلیمات کے منافی اقدام ہے۔ ایسا کرنے سے فلسطینیوں اورمسلمانوں کے جذبات مشتعل ہوں گے اور مسلمان اس اقدام کو اپنے میتوں کی توہین تصور کریں گے۔ دلائل سننے کے باوجود صہیونی جج نے فیصلہ مقامی اسرائیلی بلدیہ کے حق میں دیا۔ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ محمد سلیمان نے کہا کہ ’’ہمیں عدالت کے لب و لہجے سے پہلے ہی اندازہ ہوچکا تھا کہ کیس کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں ہوگا کیونکہ ججوں کی جانب داری پہلے ہی کھل کرسامنے آگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم زرنوف قبرستان کو یہودیوں کی دست برد سے بچانے کے لیے مزید دفاعی اقدامات بھی کریں گے۔ 

 
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.