• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی فوٹو گرافر نے چین میں تصاویر کا عالمی مقابلہ جیت لیا

بدھ 25-03-2015
in فلسطین
0
plf compitition-won
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے ایک مقامی فوٹو گرافر نے چین میں منعقدہ تصویروں کے عالمی مقابلے میں ’’ایوارڈ برائے ایکسی لینس‘‘ جیت لیا۔ مشرق بعید میں کسی فلسطینی کا اب تک کسی عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا پہلا واقعہ ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فوٹو جرنلسٹ مجدی فتحی قریقع نے حال ہی میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی فوٹونمائش میں اپنے کیمرے میں محفوظ تصاویر پیش کرنے کے لیے بھجوائیں  تاہم بدقسمتی سے غزہ کی ناکہ بندی کے باعث وہ خود بیرون ملک سفر نہیں کرسکا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ میں خود چین میں اس نمائش میں موجود نہیں تھا جس میں میری لی گئی تصاویر پرمجھے ایوارڈ دیا گیا۔ میں اپنے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کرتا تو مجھے خوشی ہوتی۔ یہ ایک سنہری موقع تھا لیکن حالات ایسے نہیں کہ میں چین کا سفرکرسکوں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ قریقع نے بتایا کہ اس نے پچھلے سال غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کی 10 تصاویر بنائی تھیں۔ عین بمباری کے اوقات میں لی گئی تصاویر میں غزہ میں ہونے والی تباہی اور بربادی کے مناظر دکھائے گئے تھے۔ انہی تصاویر کی بنیاد پر اسے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایک تصویر میں تباہ حال مکان کی دیوار کے ساتھ ایک وہیل چیئر لٹکی ہوئی ہے۔ایک تصویر میں ایک ٹوٹے پھوٹے مکان میں ایک خاتون کودکھایا گیا ہے جو اپنے بچے کو نہلا رہی ہے۔ ایک صحافی کی تصویر جو بمباری کی کوریج کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا، اس کا کیمرہ ایک طرف اور جسم کے اعضاء دوسری طرف بکھرے پڑے دکھائے گئے ہیں۔

اسی مقابلے میں ایک دوسرے فوٹو گرافر خلیل ابو حمرہ کو چاندے کا تمغہ ملا ہے۔ اس نے بھی غزہ کی پٹی میں تباہی اور بربابادی پر مشتمل تصاویر مقابلے میں پیش کی تھیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.