• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی عوام پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیلی جارحیت کے ۶۴ درد ناک سال اور اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی یوم نکبہ (فلسطینی عوام پر ڈھائی جانے والی مصیبت کا دن)

منگل 15-05-2012
in فلسطین
0
plf protest4
0
SHARES
3
VIEWS

plf protest4احتجاجی مظاہرہ
کراچی( )اسرائیل کی نابودی نا گزیر ہے،فلسطینی عوام پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ۶۴ سالہ مظالم اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی بھرپور مذمت کرتے ہیں،

فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک جنگ جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر فیصل شیخ،اسلامی جمعیت طلبا کے رہنما حافظ محمد بلال،انجمن طلبہ اسلام کے ناطم عبد الباسط،پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما بختاور شاہ،انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر عالمگیر خان،فلسطینی طلباء کی تنظیم کے صدر فدل محمد اور دیگر نے۱۵ مئی ’’یوم نکبہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

plf protest2احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ایسا کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ کسی کو اس کے گھر سے نکا ل دیا جائے یا گھر سے دور کردیا جائے اور پھر یہ کہا جائے کہ اب اس کا اپنی سرزمین اور اپنے گھر سے کوئی تعلق نہیں،ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو سنہ ۱۹۴۸ میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے نہ صرف اپنے گھروں سے دور کیا بلکہ ان کے جان ومال کو غصب کر لیا جسے واپس لینا فلسطینی عوام کا حق ہے ۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام میں یورپی ممالک اور بوڑھا ستعمار برطانوی سامراج اور عالمی استعمار امریکہ برابر کے جرم میں شریک ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ آج فلسطین کے عوا م کو اپنے ہی گھروں سے بے دخل ہوئے ۶۴ سال گذر چکے ہیں لیکن عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور یورپی ممالک کی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی بے جا پشت پناہی نے فلسطینیو ں کے حقوق کو واپس لینے کے راستے میں رکاوٹ قائم کر رکھی ہے ۔ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کو آج جرم قرار دیا جاتاہے جبکہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مظلوم اور نہتے عوام کا خون بہانا جائز قرار دیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا دوہرے معیارات کو ترک کر دے اور ظالم کو ظالم اور مظلوم کو مظلوم کہنا سیکھے۔

plf protest3رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں عالمی استعمار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ملوث ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی،معاشی،سماجی،اخلاقی اور ہر طرح کے مسائل کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں لہذٰا آج کے دور میں فلسطین کا دفاع در اصل پاکستان کا دفاع ہے ،ان کاکہنا تھا کہ آج پاکستان میں اسرائیلی جاسوس دندناتے پھرتے ہیں اور پاکستان کا خفیہ طریقوں سے سفر کرتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے سازشیں اسرائیل میں بنائی جا رہی ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر امریکی واسرائیلی عزائم کے خلاف سینہ سپر ہو جائے ،اس موقع پر طلباء نے مردہ باد امریکہ،اسرائیل نا منظور اور پاکستان فلسطین یکجہتی زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے امریکی،برطانوی او ر اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.