• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی طالب علم کی دو ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ داخلے پرپابندی عائد

جمعرات 02-01-2014
in فلسطین
0
plf restriction
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک طالبعلم کو بغیر وجہ بتائے حراست میں لینے کے بعد اسے قبلہ اول میں حفظ قرآن کریم سے روک دیا ہے اور چودہ دن کے لیے اس کی  قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ بدھ کو صہیونی پولیس نے  18  سالہ خلیل خرمہ کو حراست میں لینے کے بعد القشلہ کے مقام  پرتفتیشی سینٹر منتقل کیا۔ بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا مگر اسے دوہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ فلسطینی حافظ قرآن کے بارے میں صہیونی پولیس کے اس ظالمانہ فیصلے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خلیل کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مسجد اقصیٰ کے ایک بیرونی صحن میں کھڑا تھا۔ اسرائیلی پولیس اہلکار اس کے قریب آئے اور اسے اٹھا کر گاڑی میں ڈال کرلے گئے تھے۔

مسجد اقصیٰ میں دینی تعلیم کی ذمہ دار تنظیم "اقصیٰ فاؤنڈیشن” کے مندوب عمیر مرید کا کہنا ہے کہ انہوں نے خلیل خرمہ کو حراست میں لینے والے پولیس اہلکاروں سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ملزم گرفتاری سے قبل صہیونی سیکیورٹی اہلکاروں کی تصاویر اتار رہا تھا۔ اسے متعدد مرتبہ منع کیا گیا مگراس نے موبائل کیمرے کی مدد سے تصاویر اتارنے کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے بعد اسے حراست میں لینا پڑا ہے۔ صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم [خلیل] کی سرگرمیاں مشکوک دکھائی دیتی ہیں جس پر اسے چودہ دن کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.