(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی طالبہ اس سے قبل جون 2020 کو چھ ماہ کی انتظامی حراست کے تحت قید کاٹنے کے بعد رہا کی گئی تھیں۔
قابض صیہونی فوج نے فلسطینی طالبہ شروق محمد البدن کو غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے قصبے تقوع میں ان کی رہائش گاہ سے بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکرکے چھ ماہ کیلئے قید کی سزا سنادی۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینی طالبہ شروق محمد البدن کو 15جولائی 2019ء کو بیت لحم میں تقوع کے مقام پراس کے گھر پرچھاپہ مارکارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا اور چھ ماہ قید رکھنے کے بعد فروری 2020 میں رہا کیا تھا ۔
شروق محمد البدن کو بدنام زمانہ قید خانے ہشارون منتقل کردیا گیا جہاں انھیں چھ ماہ قید رکھنے کے بعد دامون نامی حراستی مرکز منتقل کردیا تھا۔