• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی صدر نے اردن سے کنفیڈریشن اور تبادلہ اراضی تجویز قبول کرلی

پیر 03-09-2018
in فلسطین
0
0Pala7709
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اردن۔ فلسطین کنفیڈریشن کے قیام اور اسرائیل کے ساتھ ارضی کے تبادلے کی تجاویز پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ایک اسرائیلی وفد سے رام اللہ میں ملاقات کے دوران صدر عباس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ سے ان کی ہونے والی ملاقاتوں میں  تبادلہ اراضی اور اردن کے ساتھ کنفیڈریشن کی تجویز پیش کی گئی  تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی مجوزہ امن اسکیم ’صدی کی ڈیل‘ میں مساوی بنیادوں پر اراضی کے تبادلے کی تجویز شامل ہیں۔ اس سے قبل تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ اراضی کے تبادلے کی تجویز بدستور زیرغور ہے۔ یہ تجویز اوسلو سمجھوتے سے مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل رہی ہے۔

صدر عباس نے امریکا کی طرف سے کنفیڈریشن کے قیام کی تجویز اس شرط پر قبول کی کہ اگر اس میں اسرائیل بھی شامل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کنفیڈریشن کی تجویز پرعمل درآمد کے لیے اردن اور اسرائیل کا شامل ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تبادلہ اراضی کے فارمولے پر بھی عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مجھ سے ملنے سے انکار کردیا تھا مگر اسرائیلی اٹںیلی جنس چیف نے ملاقات کی۔ فلسطینی سیکیورٹی اداروں کی کمان اور اسرائیلی فوجیوں کےدرمیان روز مرہ کی بنیاد پر ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahRefugeesThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.