رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مرکزی کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از فلسطینی پارلیمنٹ کو تحلیل کردے تاکہ ملک میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جاسکے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر عباس نے تحریک فتح کی انقلابی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے معاملے میں ٹھوس مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔محمود عباس نے اپنی تقریر میں فلسطین نیشنل کونسل کے انتخابات کے بارے میں کوئی عندیہ نہیں دیا تاہم ان کا کہنا تھاکہ وہ جلد ازجلد ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔