مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافیہ سماح دویک کو کئی گھنٹے Â حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الدویک کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب بیت المقدس سے حراست میں لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ سماح الدویک کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے راس العامود سے حراست میں لیا گیا۔ دوران حراست اسے پوچھ تاچھ کے دوران صہیونی فورسز نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اسے رہا کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ الدویک نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز مواد پوسٹ کررکھا تھا۔ جس پراسے حراست میں لیا گیا۔