اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو 52 ماہ کی طویل قید بامشقت کے بعد جیل سے رہا کردیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے 41 سالہ عیسی محمد احمد عنباوی کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔
عنباوی کو صہیونی فوج نے سنہ ساڑھے چار سال قبل بیت المقدس سے حراست میں لیا تھا، جس پر فلسطینی مزاحمتی تنطیموں کے لیے فنڈنگ کا الزام عائد کیا گیا اور اسی الزام کے تحت اسے جلبوع کی جیل میں رکھا گیا تھا۔
عنباوی ایک شادی شدہ شخص ہیں جس کے کیچھ بچے بچیاں ہیں۔ عنباوی کے اہل خانہ نے بھی اس کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین