(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے عربہ قصبے سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی شہری طولکرم کے نزدیک اسرائیلی فوجی ناکے پر گھنٹوں کے انتظار کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گرین لائن سے پرے مزدوری کرنے والے 42 فلسطینی سالہ احمد عبدالخالق کو گھنٹوں فوجی ناکے پر کھڑا ہونے کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ناکوں پر گھنٹوں تک کھڑے رہنے کے دوران فلسطینی مزدوروں کو شدید تناؤ کا سامنا رہتا ہے۔ اسی طرح کا صورتحال کا سامنا کرنے والے کئی فلسطینی مزدور اس سے پہلے بھی فوجی ناکوں پر جاں بحق ہوچکے ہیں۔