اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری اکمل الدین احسان اوگلو نے تنظیم کے رکن ملکوں اور بین الاقوامی انجمنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آثار قدیمہ کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہذیبی ورثے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی جائے اور انہیں خرابے سے دوچار کرنے والوں کا راستہ روکا جائے۔
مصری وزارت آثار قدیمہ اور ریسرچ سینٹر برائے اسلامی تاریخ، آرٹ اینڈ کلچر کے مشترکہ تعاون سے قاہرہ میں ثقافتی میراث کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکمل الدین اوگلو نے مطالبہ کیا کہ آثار قدیمہ کی مرمت اور دیکھ بھال کی جائے۔ انہیں بےیار و مددگار چوروں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطینی شہروں اور تنصیبات کو یہودی رنگ میں رنگا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات معاملے کی سنگینی کو جاننے کے لئے بطور مثال پیش کئے جا سکتے ہیں۔ ان اقدامات کی وجہ سے مسجد اقصی کی شہادت کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ نیز قابض حکام کی جانب سے کئے جانے والے انتظامی اور سیاسی اقدامات سے مجبور ہو کر القدس سے عرب اور مسلمان آباد جبری ہجرت پر مجبور ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
