• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 10 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہداء کے مکانات مسماری آپریشن میں ایک ہزار صہیونی فوجی شامل

پیر 04-01-2016
in فلسطین
0
Shuda Homes
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہداء کے لواحقین کو گھر کی چھت سے محروم کرنے کے لیے ان کے مکان مسمار کرنے کا آپریشن شروع کردیا ہے جس میں کم سے کم ایک ہزار اسرائیلی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کو علی الصباح سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں جبل مکبر کالونی میں اقع دو فلسطینی شہیدوں بہاء علیان اور ابو جمل کے مکانات کو خالی کرانے کا آپریشن شروع کیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکڑوں صہیونی فوجیوں نے دونوں مکانوں کا محاصرہ کرنے کے بعد گھروں میں موجود فلسطینیوں کو فوری طورپر سامان سے چند گھنٹوں کے اندر اندر نکل جانے کا حکم دیا۔

شہید فلسطینی نوجوان بہاء علیان کے والد محمد علیان نے بتایا کہ اسرائیلی گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ نہایت توہین آمیز سلوک کیا اور انہیں گھسیٹ کر گھر سے باہر نکال دیا گیا۔ گھرمیں موجود مردوں سے کہا گیا کہ وہ ضروری سامان باہر نکالیں ورنہ سامان سمیت مکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔

علیان نے بتایا کہ مکانات خالی کرنے اور انہیں مسماری کرنے کے آپریشن میں ایک ہزار سے زاید اسرائیلی فوجیوں نے حصہ لیا ہے بھاری کرینوں اور بلڈروزوں کی مدد سے مکانات کی مسماری شروع کردی ہے۔

خیال رہےکہ فلسطینی شہداء کے مکانات کی مسماری اسرائیلی حکومت کی ایک نئی انتقامی پالیسی ہےجس کے تحت ہر اس فلسطینی شہری کا گھر مسمار کرکے اہل خانہ کو بے گھر کردیا جاتھا جو اسرائیلی فوجیوں یا یہودی آباد کاروں پر حملوں میں ملوث پایا جائے۔

دونوں فلسطینی خاندانوں کو ایک ایسے وقت میں گھر کی چھت سےمحروم کیا گیا ہے جب بیت المقدس میں سخت سردی ہے۔ بے گھر ہونے والوں کے پاس سرچھپانے کے لیے بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.