فلسطینی سیاسی جماعت "ڈیموکریٹک فرنٹ برائے آزادی فلسطین” کے ایک وفد نےغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کی حکومت کی سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص فلسطینیوں کے مابین مفاہمتی مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیموکریٹک فرنٹ کے سیاسی شعبے کے ارکان زیاد جرغون، صالح زیدان، صالح ناصر اور جماعت کی سینٹرل کمیٹی کے روک طلال ابو ظریفہ جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ ڈاکٹر باسم نعیم،عصام الدعالیس اور طاہر النونو نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا یقین دلایا کہ ان کی جماعت اور حکومت مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے اور فلسطین میں قومی حکومت کے قیام کے لیے ہروقت تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ حکومت کی طرف سے قومی حکومت کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی حکومت کے قیام کے بعد تنظیم آزادی فلسطین کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور اتفاق رائے سے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین