• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی سیاسی جماعتوں میں مفاہمتی مساعی کا دوبارہ آغاز

بدھ 10-12-2014
in فلسطین
0
plf politicalparties
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین میں کئی ماہ سے تعطل کا شکار سیاسی جماعتوں میں قومی مفاہمتی مذاکرات کا از سرنو آغاز ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی قیادت  اور بائیں بازو کی پیپلز فرنٹ برائے آزادی فلسطین کے درمیان مذاکرات کا ایک دور غزہ کی پٹی میں ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس اور عوامی محاذ کے وفود نے غزہ کی پٹی میں قومی مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کی۔ دونوں جماعتوں نے مفاہمتی عمل میں فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کو بھی شامل کرنے پر اتفاق کیا اور تعطل کا شکار مفاہمتی فارمولے کے نکات پرموثر پیش رفت کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا گیا۔

عوامی محاذ کے سیاسی شعبے کے رکن جمیل مظہر نے ترک خبر رساں ایجنسی ’’انا طولیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ملک کی تمام نمائندہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ایک فورم پر متحد کرنے اور مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے لیے مساعی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان پائے جانے والے اعتماد کے فقدان کو ختم کرکے دونوں جماعتوں کی قیادت کو قومی ایجنڈے پر متحد کرنا ہے۔

جمیل مظہر کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ مفاہمتی بات چیت میں یہ اندازہ ہوا کہ جماعت الفتح سمیت تمام فروعی اختلافات ختم کر کے قومی ایجنڈے پر سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک ماہ قبل فتح کے منحرف لیڈروں کے بعض مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں حماس اور الفتح کے درمیان ناراضی بڑھ گئی تھی اور مفاہمتی عمل بھی متاثر ہو گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.