• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی سگے بھائیوں کا صہیونی جیل میں بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

جمعہ 09-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4303
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی سگے بھائیوں محمد البلبول اور محمود البلبول نے صہیونی سپریم کورٹ کی طرف سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت انہیں بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔ عدالتی فیصلے کا مقصد علاج تک جیل سے رہا کرنا اور علاج کے بعد دوبارہ گرفتار کر کے انتظامی حراست میں ڈالنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب ایاد مسک نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دونوں بھوک ہڑتالی بھائیوں نے اسرائیلی عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ دونوں فلسطینی بھائی بھوک ہڑتال ختم کر دیں، اس کے عوض اسرائیلی انتظامیہ ان کے علاج معالجے کے انتظامات کرے گی مگر اس فیصلے میں یہ نہیں کہا گیا کہ دونوں اسیران کی انتظامی حراست ختم کی گئی ہے۔

دونوں اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے جس طرح محمد علان نامی بھوک ہڑتالی قیدی کے ساتھ سلوک کیا۔ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کرنا چاہتی ہے۔ محمد علان کو بھی بھوک ہڑتال ختم کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اسے کہا گیا تھا کہ اسے دوبارہ انتظامی حراست میں نہیں ڈالا جائے گا مگرعلاج کے دوران ہی اسے دوبارگرفتار کر لیا گیا تھا۔ جس پرعلان ایک بار پھر بھوک ہڑتال پرمجبور ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہری محمد البلبول اور محمود البلبول دو ماہ سے زائد عرصے سے اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ بدستور تشویشناک کیفیت سے دوچار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.