زیرحراست رکن اسمبلی جمال النتشہ کی اہلیہ احلام الشعراوی نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ النتشہ کی مدت حراست کل بدھ کے روز ختم ہوگئی تھی۔ صہیونی عدالت کی جانب سے اس میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمال النتشہ کے وکیل نے انہیں اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج نے جمال النتشہ کو 23 جولائی 2013 ء کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں مسلسل انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔ ان کا ابائی تعلق مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے ہے جبکہ سیاسی طور پر وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ وابستہ ہیں
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین