اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی رکن قانون سازکونسل خالدہ جرار کے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔ خالدہ جرار کو 02 اپریل کو رام اللہ کے حراست میں لیا گیا تھا۔ اسرائیل کی ایک عدالت نے انہیں چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں رکھنے کا فیصلہ دیا ہےاور اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے ان کے خلاف عدالت میں فرد جرم بھی پیش کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’ضمیر‘‘ کے مندوب ایڈووکیٹ محمود حسان نے بتایا کہ خالدہ جرار کے مقدمہ کی سماعت عوفر فوجی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کو خالدہ جرار کے خلاف تمام شواہد جمع کرکے پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
