اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن باسم احمد الزعارير کی انتظامی نظربندی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے السموع حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے الزعایر کے وکیل نے فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کو بتایا کہ ان کی نظربندی میں مزید چھے ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اسیران سینٹر کے بیان کے مطابق احمد الزعاریر کو غزہ پر حالیہ جارحیت کے بعد 23 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مسٹر الزعاریر اور ان کے پانچ دیگر ساتھی ارکان اسمبلی پر الزام لگایا تھا کہ وہ اہالیاں غزہ کی امداد کر رہے تھے۔ احمد الزعاریر کے وکیل نے ان کی نظربندی کو چیلنج کر رکھا تھا لیکن صہیونی عدالت نے انصاف کا خون کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے بجائے انتظامی تحویل کی مزید چھے ماہ تک توسیع کر دی۔
اسیران اسٹڈی سینٹر کے مطابق قابض صہیونی حکام نے فلسطینی رکن اسمبلی کے ستائیس سالہ بیٹے احمد الزعاریر کو اسرائیل جیل میں چھے ماہ تک قید رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔ احمد کو کراما سرحدی کراسنگ پر اردن سے واپسی ہر گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے اسرائیل نے ابھی تک چودہ منتخب فلسطینی ارکان اسمبلی کو اپنی جیلوں میں قید کر رکھا ہے اور بین الاقوامی برادری اور عرب دنیا کے بھرپور احتجاج اور مطالبات کے باوجود انہیں رہا کرنے پر تیار نہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
