امریکا میں ایک عدالت کے زیراہتمام شائع ہونے والے سائنسی تحقیقاتی جریدے کی اداتی ٹیم کی سربراہی ایک فلسطینی دانشور ڈاکٹر سمیر خالد صافی کو دی گئی ہے۔ ڈاکٹر صافی غزہ کی پٹی میں اسلامی یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔
مرکز طلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ اسلامیہ غزہ کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ کے زیرانتظام کالج آف کامرس پولیٹکل سے وابستہ ڈاکٹر صافی کو امریکی جریدے The International Journal of Recent Scientific Research کا چیف ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صافی پچھلے کئی سال سےامریکی سائنسی تحقیقات کی اشاعت کے لیے مخصوص جریدے کی ادارتی ٹیم کے رکن رہے ہیں۔
ڈاکٹر صافی پیشے کے اعتبار سے انسانی نسل کی نشو نما کے تجزیات کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کا شمار فلسطین کے ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے۔ عرب ممالک اور عالمی سطح کے متعدد جرائد میں ان کے سائنسی تحقیقاتی مقالے شائع ہوتے رہے ہیں۔ وہ اب تک امریکا، کینیڈا اور دوسرے ممالک کے جراید کی ادارت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین