الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی انتہا پسندوں کے ایک لٹھ بردار گروپ نے منگل کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی خاندان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے الخلیل شہر کے مشرقی قصبے سعیر میں وادی سعیر سے گذرتے ہوئے یوسف یونس کوازبہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کوازبہ نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں نے پہلے ان کی گاڑی پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے سڑک پر پتھر پھینک کر سڑک بلاک کردی اور گاڑی میں سوار اور کے بیوی بچوں کو اتار کر سڑک پر گھیسٹا۔
ادھر الخلیل شہر میں صیہونی آباد کاروں نے ایک گروپ نے رات گئے سڑک پر خیمے لگا لیے۔ شاہراہ شہداء پر گذشتہ بیس سال سے اسرائیلی فوج کا کنٹرول ہے۔