(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے ایک باپھر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہونے فلسطینیوں کے ساتھ انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے شہید خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کےجنازے کی یاد تازہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں قابض صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کے جنازےپر اس وقت حملہ کیا جب جنازے کو تدفین کےلئے بیت امر کے قبرستان میں لے جایا جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کا فلسطینی شہید کے جنازے پردھاوا، متعدد افراد زخمی
صہیونی فوجیوں نے پہلے جنازے کے شرکا ء کو تلاشے کے بہانے روکا اور پھر شرکا ء پر دھاوا بول دیا ، اس انسانیت سوز واقعے نے مئی کے وسط میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی امریکی نژاد فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کےجنازے پر حملے کے واقعے کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
شرکا ء کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی خاتون کےجنازے کے جلوس کو بغیر کسی وجہ سے روکا اس دوران فلسطینیوں نے قابض فوج کے خلاف مزاحمت کی جس پر صہیونی فوجیوں نے شرکا ء پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی تاہم جنازے کے شرکا میت کو آنسوگیس کی شیلنگ او گولیوں کی بوچھاڑ میں قبرستان لے گئے۔