غزہ کی فلسطینی حکومت نے یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن شولز کی جانب سے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ میں خطاب کے دوران غزہ پر مسلط محاصرہ اٹھانے کے مطالبے کی تعریف کی ہے۔
فلسطینی حکومت نے ایک پریس ریلیز میں شولز پر ان کے موقف کی وجہ سے دائیں بازو کے شدت پسند کنیسٹ ممبرز اور اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے شدید حملے کی مذمت کی۔
فلسطینی مشیر برائے امور خارجہ باسم نعیم نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے صدر کی جانب غیر ذمہ دارانہ رویہ ایک اسرائیلی کائونٹر مہم کا حصہ ہے جو کہ اسرائیل نے یورپی یونین اور دوسرے مغربی ممالک کی جانب سے معاشی بائیکاٹ کے جواب میں شروع کی ہے۔
نعیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل یورپی ممالک کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے۔ مشیر نے یورپی عہدیداروں کو کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں نسلی تعصب اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین