رپورٹ کے مطابق 28 سالہ انجینیر علاء الاعرج کو فلسطینی پولیس نے 123 دن کی حراست کے بعد گذشتہ سوموار کو رہا کیا تھا۔رہائی کے بعد وہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں عنبتا قصبے میں اپنے گھر میں موجود تھے کہ جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں نے اس کے گھر کا محاصرہ کرلیا۔ اہل خانہ کو زدو کوب کیا اور علاء الاعرج کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔
خیال رہے کہ انجینیر علاء الاعرج کو فلسطینی پولیس نے ماضی میں بھی متعدد مرتبہ حراست میں لیے رکھا ہے۔ حال ہی میں انہیں 123 دن کی مسلسل حراست کے بعد رہا کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے 17 دن تک بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔ اس سے قبل عباس ملیشیا انہیں 5 جون 2008 ء کو بھی گرفتار کرکے تین ماہ تک جیل میں پابند سلاسل رکھ چکی ہے جب کہ وہ 15 ماہ تک اسرائیل کی جیلوں میں بھی قید رہے ہیں۔
