• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی تنظیموں کا تحریک انتفاضہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم بالجزم

اتوار 31-01-2016
in فلسطین
0
0Pala0155
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی تمام نمائندہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے ملک میں صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کو اس کے مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اسلامی جہاد، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اور دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد قائدین نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی دشمن کے خلاف جاری فلسطینی کارروائیوں نے تحریک انتفاضہ کے ختم ہونے کے دعوید داروں کے منہ پر طمانچہ مار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور غرب اردن میں صہیونی فوجیوں پر حملوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ تحریک انتفاضہ القدس اب بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ تحریک انتفاضہ کے دم توڑنے کی باتیں کرنے والوں کے یہ دونوں کارروائیاں ایک واضح پیغام ہیں کہ فلسطینیوں کی تحریک اپنی جگہ اب بھی موجود ہے۔

اس موقع پر حماس رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ تحریک انتفاضہ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔ اس تحریک کا بنیادی مقصد غرب اردن سے غاصب صہیونیوں کو نکال باہر کرنا اور قبلہ اوّل و بیت المقدس کو دشمن سے آزاد کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق اور دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انتفاضہ القدس دفاع قبلہ اوّل کی تحریک ہے جو منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ اس تحریک میں پوری قوم ایک صفحے پر ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.