مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک اسپتال میں علاج کی آڑ میں داخل کیے گئے ایک فلسطینی بچے کو بستر علالت پر زنجیروں سے جکڑ کر رکھا گیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے حال ہی میں ایک زخمی فلسطینی بچے کو سنگ باری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔گرفتاری کے بعدد اسے بیت المقدس کے ’ھداسا‘ اسپتال لایا گیا جہاں اسے اسپتال کے ایک بیڈ پر زنجیروں کے ساتھ ایسے باندھا گیا ہے کہ جیسا کہ وہ کوئی سنگین جرم میں ملوث کوئی خطرناک قیدی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے انکشاف کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ ایک شدید زخمی بچے کو اسپتال Â میں بیڈ پر زنجیروں کے ساتھ جکڑنے کا ظالمانہ طریقہ سنگین جرم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔