• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی انتظامی محروسین کی حراست کی تجدید، معاہدے کی سنگین خلاف ورزی [

پیر 28-05-2012
in فلسطین
0
plf against
0
SHARES
0
VIEWS

plf against

اسرائیلی حکومت کی جانب سے گذشتہ ماہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کو ختم کرتے ہوئے مصر کی ثالثی کے تحت جو معاہدہ کیا گیا تھا

اسرائیل اس کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ معاہدے کے تحت اسرائیل نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ انتظامی حراست میں رکھے گئے تمام اسیران کو یا تو عدالتوں میں پیش کرے گا یا انہیں رہا کیا جائے گا لیکن اس معاہدے اور یقین دہانے کے برعکس کئی اسیران کی مدت حراست میں تجدید کی گئی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انتظامی حراست کے سزا یافتگان کی اسیری میں تجدید پرفلسطینی حکومت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی وزیر برائے امور اسیران ڈاکٹر عطاء اللہ ابو السبح نے اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر کڑی تنقید کی ہے۔ غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر ابو السبح نے کہا کہ اسرائیل نے مصرکے ساتھ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے سلسلے میں جو معاہدہ طے کیا تھا اب اس کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ صہیونی جیل انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام نے انتظامی حراست میں رکھے گئے اراکین مجلس قانون ساز اور دیگر اسیران کی مدت اسیری میں دوبارہ توسیع اور تجدید شروع کردی ہے جو اس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں بغیر کسی مقدمہ کے حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں کی قید میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔ جو کہ عالمی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عالمی قانون کے تحت کسی بھی اسیرکو بغیر کسی الزام کے حراست میں نہیں رکھا جاسکتا لیکن اسرائیل ان تمام عالمی ضابطوں کے برعکس سال ہا سال سے سینکڑوں فلسطینیوں کو مقدمہ چلائے بغیر حراست میں رکھے ہوئے ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.