• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی انتظامیہ صہیونی جیلوں میں اسیران کی رہائی کے اپنے وعدوں سے مکر گئی

بدھ 05-09-2012
in فلسطین
0
plf old prisoner
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی اسیران نے مغربی کنارے میں حکمراں صدر محمود عباس کی انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے مطالبات کو نظرانداز کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسیران کا کہنا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے مکر گئی ہے اور ان کی رہائی کے لیے کسی بھی فورم پر کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی جیلوں میں طویل المدتی اسیران نے انسانی حقوق کے ایک نمائندے کےذریعے اپنا ایک بیان ذرائع ابلاغ تک پہنچایا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے کئی بار اسیران کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے لیکن اب صدر محمود عباس کی انتظامیہ نے انہیں سرے سے فراموش کردیا ہے۔

اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی مظالم کا شکار قیدی بھوک ہڑتالوں جیسے خطرناک انداز اختیار کرکے اپنی رہائی اورجائز حقوق کے لیے مطالبات کرتے ہیں لیکن فلسطینی انتظامیہ کی طرف سے ان کے حقوق پر کسی فورم پر بات نہیں کی جاتی ہے۔ اسیران کا کہنا ہے کہ وہ اس ماہ فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان انیس سال قبل طے پانے والے اسلو معاہدے کی انیسویں سالگرہ پربھوک ہڑتال کریں اور عین ممکن ہے کہ ہماری یہ بھوک ہڑتال آخر دم تک جاری رہے کیونکہ اسیران نے اس بھوک ہڑتال مہم کو ‘‘رہائی یا شہادت’’ کا عنوان دیا ہے۔ اسیران یا بھوک سے جام شہادت نوش کریں گے یا جیلوں سے رہائی پائیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.