قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیر کی بہن کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فلسطینی اسیر کی بہن کو نقب جیل میں بھائی سے ملاقات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم کے شمالی ضلع شویکہ سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ ثروت غانم نامی خاتون کو نقب جیل میں میں اپنے بھائی غانم کو ملنے کے لئے آئی تھیں کہ اسرائیلی فوج نے انہیں گرفتار کر لیا اور اب ان کی حراست میں توسیع کردی گئی۔
اسرائیلی فوج نے ثروت غانم کو نقب جیل میں کچھ گھنٹوں کے لئے قید میں رکھا تھا مگر اس کے بعد انہیں اتوار کی شام کو بتایا گیا کہ انہیں "سیکیورٹی وجوہات” کی بناء پر مزید دورانیے کے لئے حراست میں رکھا جائیگا۔
اسرائیلی جیلوں میں قید کئی فلسطینی اسیران کی والدہ اور اہلیہ کو مختلف وجوہات بنا کر حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا بہانہ اسیران کو موبائل فون پہنچانے کی کوشش کرنا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
