چوون سالہ فلسطینی اسیر شیخ جمال عبدالسلام ابو حجہ کو ان کی دس سال قید میں پہلی دفعہ اپنے خاندان کے کسی فرد کے ساتھ عید منانے کا موقع مل گیا ہے۔ شیخ جمال نے اس سال دس سالوں میں پہلی بار اپنے بیٹے کے ساتھ عید منائی ہے۔
وہ اپنے سب سے بڑے بیٹے جمال سلام کے ساتھ اس سال عید کے موقع پر ایشیل جیل کے ایک ہی کمرے میں قید ہیں۔ شیخ جمال کے خاندان نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے شیخ جمال کو پچھلے دس سالوں کے دوران ان کے خاندان سے صرف اس وجہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی تھی کیوںکہ ان کے خاندان کے تمام افراد اسرائیلی جیل میں قید کاٹ چکے ہیں۔
شیخ جمال 9 سال سے تنہائی کی قید کاٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت بہت بری حالت میں ہے۔ ان کو 9 بار عمر قید اور اسکے علاوہ 20 سال قید سنائی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
