مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام رکن صالح جرار کا تعلق مغربی کنارےکے شمالی شہر جنین سے ہے اور اس نے دوران حراست ہی القدس اوپن یونیورسٹی کے تحت "ایم اے” کی کلاس میں "مطالعہ اسرائیل” میں داخلہ لیا تھا۔
جرار کو سنہ 2002 ء میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ اس پراسرائیلی فوجیوں پرحملوں سمیت متعدد مزاحمتی کارروائیوں کا الزام عاید کیاگیا۔ انہی الزامات کے تحت اسے نوبار عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی۔
اسیر کے والد سابق ریٹائرڈ اسکول ٹیچر اور شاعر ہیں۔ دوران حراست جیل میں صالح جرار کو "ایم اے” کا مقالہ تیار کرنےمیں زیرحراست فتحاوی رہ نما مروان البرغوثی نے مدد کی۔ البرغوثی خود بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لے رکھی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
