اسرائیلی سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے کی ارادے کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اسرائیلی مغربی کنارے اور دیگر تمام مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھے گا۔
اسرائیلی ریڈیو نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ منگل کے روز جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے اسرائیل کی سیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اسرائیلی ریڈیو نے آج صبح یہ خبر نشر کی گئی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نےکچھ روز قبل ہاؤسنگ منسٹر اوری اریئیل کو مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی جانب واقع یہودی بستیوں میں تین ہزار گھروں کی تعمیر روکنے کی ہدایت کی ہے۔
اسرائیلی روزنامے ’’ھارٹز‘‘ نے اعلی اختیاراتی اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ نئی یہودی بستیوں کے منصوبوں کو روکنے کا بیان نیتن یاھو کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے حوالے سے کی گئی تھی۔ تاہم اگلے ماہ کے نصف تک صہیونی منصوبوں کو روک دیا جائے گا تاکہ امریکا کو اسرائیل ۔ فلسطین مذاکرات کی بحالی کا موقع مل سکے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین