فلسطینی اسیر ثائر حلاحلے کے خاندان نے فلسطینی عوام اور فلسطینی اسیران کی حمایت کرنے والے تمام افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حلاحلے اور تمام بیمار اسیران کی حمایت میں ریلی نکالیں۔
حلاحلے کے والد نے مرکز اطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کی طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے اور انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی جیل انتظامیہ سپر الزام لگایا کہ وہ ان کے بیٹے کی صحت کی خرابی کے باجود اس کے علاج میں غفلت برت رہی ہے۔
حلاحلے کے والد کے مطابق ان کا بیٹا ہیپاٹائٹس اور دوسرے موذی امراض میں مبتلا ہے اور جیل انتظامیہ اس کی خراب صحت کی ذمہ دار ہے کیوںکہ انہوں نے ان کو صحیح علاج فراہم نہیں کیا تھا اور ان کے ضروری میڈیکل چیک اپ نہیں کئے تھے۔
قابض اسرائیلی فوج نے حلاحلے کو گذشتہ سال اپریل میں حراست میں لیا تھا۔ اس سے پہلے وہ اسرائیلی جیلوں میں مختلف دورانیوں کے دوران آٹھ سال قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ انہیں آخری بار بھی گرفتاری کے خلاف تین ماہ بھوک ہڑتال کرنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین