• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال کے لیے قانون سازی پر انتباہ

منگل 28-10-2014
in فلسطین
0
plf warn
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے بدترین ہتھکنڈوں کے استعمال کے حوالے سے مشہور ہے اور آئے روز اسرائیل پارلیمنٹ اور قانون ساز ادارے فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد طریقے اپنانے کی راہ ہموار کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

فلسطینی اسیران کے امور میں سرگرم سابق فلسطینی اسیر عبدالناصر فروانہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکام قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینی قیدیوں پر طاقت کے بے دریغ استعمال کے لیے قانون سازی کا سہارا لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلر پہلے ہی فلسطینی قیدیوں کے خلاف غیرانسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں اور اسیران کے حوالے سے بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال کانیا ہتھکنڈہ نہایت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

عبدالناصر فروانہ نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب اسرائیل کی صحرائی جیل نفحہ کی انتظامیہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایک نیا فرمان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کمانڈو یونٹوں بالخصوص نخشون اور میستادا کے اہلکار جب جیلوں پر چھاپہ ماریں تو اس دوران قیدیوں کے خلاف آتشیں اسلحہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فروانہ نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف بے دریغ طاقت کے استعمال اور پرتشدد ہتھکنڈے اپنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں کو تنہائی کی سزا دینے سمیت دیگر ممنوعہ طریقے اختیار کررہی ہے جسکے نتیجے میں قیدیوں میں اسرائیل کے خلاف غم وغصہ کی فضاء میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ادھر فلسطینی کلب برائے اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں زیرحراست 21 فلسطینی قیدیوں نے اپنے خلاف دائر مقدمات میں عدالتوں میں پیشی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ یہ تمام قیدی انتظامی حراست میں رکھے گئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.