اسرائیلی پارلیمنٹ میں شدت پسند مذہبی جماعت "جیوش ہوم” کے رکن کنیسٹ ایلیٹ چاکیڈ نے ایک نئی آئینی تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ مجسٹریٹ عدالتیں کسی بھی فلسطینی قیدی کی رہائی کے لیے حکومتی سفارش کو مسترد کرسکیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کردہ مسودہ قانون کو بحث کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ اس آئینی تجویز میں کہا گیا ہے کہ یہودیوں کے قتل میں ملوث فلسطینی قیدیوں کو کسی صورت میں رہا نہیں کیا جانا چاہیے۔ اگر حکومت کسی امن معاہدے کے تحت ایسے خطرناک فلسطینی قیدیوں کو رہا کرتی ہے تو عدالتیں حکومتی فیصلے کو مسترد کرنے کی مجاز ہوں گی۔ عدالت کسی بھی قیدی کی سزا معاف کرنے یا سزا میں تخفیف کی سفارش کو قبول یا مسترد کر سکیں گی۔
