• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کی رہائی بمقابلہ یہودی آبادکاری کا نیا صہیونی ڈھونگ

ہفتہ 26-10-2013
in فلسطین
0
plf planning
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اٹلی میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سےملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےانہیں کہا تھا کہ وہ پیش آئند ہفتے اوسلو معاہدے سے قبل کے حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیوں کی توسیع کے ٹینڈر جاری کریں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی "ٹیلی ویژن 7” نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو دائیں بازو کی شدت پسند تنظیموں کو فلسطینی اسیران کی رہائی پر احتجاج سے روکنا چاہتی ہیں، اس کے لیے انہوں نے ایک نیا ڈھونگ رچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے "اسیران کی رہائی بمقابلہ یہودی آباد کاری” کا فارمولہ تیاری کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اور سیکیورٹی حکام پر مشتمل خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو متوقع ہے جس میں سنہ 1994ء سے قبل حراست میں رکھے گئے 26 فلسطینی شہریوں کی رہائی کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ بعد ازاں رواں ہفتے یا اگلے ہفتے ان فلسطینیوں کی رہائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ جس روز فلسطینی رہا کیے جائیں گے اسی دن مغربی کنارے میں یہودی آباکاروں کے لیے مزید مکانات کی تعمیر کا بھی اعلان متوقع ہے۔

عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت جن چھبیس فلسطینیوں کو رہا کرنے جا رہی ہے، سیکیورٹی اداروں نے انہیں نہایت خطرناک قرار دے رکھا ہے۔ ان کی رہائی سے اسرائیل کے لیے مزید مشکلات بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت پر مزید فلسطینی اسیران کی رہائی روکنےکے لیے دباؤ موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ وزارت داخلہ اور کابینہ کا اس سلسلے میں ابھی تک کوئی اجلاس نہیں ہو سکا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاھو فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے فضاء سازگار بنا رہے ہیں۔ مغربی کنارے میں مزید توسیع کا اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.