• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کی خوراک میں کمی، دن میں صرف دو مرتبہ کھانا

پیر 28-05-2012
in فلسطین
0
plf two_times
0
SHARES
0
VIEWS

plf two_times

حکومت کی فلسطینی اسیران کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے فلسطینی قیدیوں کی یومیہ خوراک میں مقدار میں کمی کے بعد انہیں صرف دن میں دو مرتبہ کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ کم عمر بچوں کے لیے خصوصی خوراک کی جیل میں منتقلی بھی بند کردی گئی ہے، جس کے باعث محروس فلسطینی خواتین کے ساتھ ان کے بچوں کو بھی صہیونی نسل امتیاز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ تلموند المعروف "الشارون” جیل میں فلسطینی اسیران کو کئی اہم نوعیت کی بنیادی ضروریات سے محروم کردیا گیا ہے۔ اسیران کی خوراک کی مقدار میں کمی کرکے ایک وقت میں صرف دو روٹیاں دی جاتی ہیں اور وہ بھی چوبیس گھنٹے میں صرف دو مرتبہ۔ اس سے قبل معمول کے مطابق اسیران کو عالمی اصولوں کےمطابق دن میں تین مرتبہ کھانا فراہم کیا جاتا رہا ہے لیکن جب سے فلسطینی اسیران نے اپنے بعض مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی، صہیونی جیل انتظامیہ کی انتقامی سیاست میں بھی شدت آگئی ہے۔

اسرائیل کی کئی دوسری جیلوں سے بھی اسی نوعیت کی شکایات ملی ہیں۔ صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے پاس موجود ہیٹر گیس پر چلنے والے چوہلے بھی اٹھا لیے ہیں، جس کے باعث فلسطینی اسیران اپنے پاس موجود کوئی چیز گرم بھی نہیں کرسکتے۔ ایک دوسری جیل عوفر سے انسانی حقوق کے مندوبین نے بتایا کہ وہاں پر اسیران کے اقارب کی لائی گئی اشیاء بھی غصب کرلی جاتی ہیں۔ ان میں عموما اشیائے خوردو نوش ہوتی ہیں جنہیں صہیونی جیلر خود ہی کھا لیتے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.