جیلوں میں موبائل فونز کی تلاشی کے بہانے اسرائیلی حکام دروازے توڑ کر فلسطینی قیدیوں کی بیرکس میں داخل ہو گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ کارروائی صحرائے نفحہ جیل بیرک کی وارڈ 2 اور 4 میں گزشتہ روز کی گئی۔
انسانی حقوق ذرائع کے حوالے سے پی آئی سی رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے جیل میں فلسطینی قیدیوں کے سیل پر تلاشی کی آر میں دھاوا بولا جس پر احتجاج کرنے والے قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے قیدیوں کے سامان کو نقصان پہنچایا۔
فلسطینی قیدیوں نے خبردار کیا کہ معمولی باتوں کو بنیاد بنا کر اسیران کو ہراساں کرنے کا سلسلہ روکا نہ گیا تو وہ احتجاج میں شدت لا سکتے ہیں۔