• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ایک کروڑ سولہ لاکھ نفوس پر مشتمل فلسطینی آبادی کا نصف دیگر ملکوں میں پناہ گزیں

پیر 31-12-2012
in فلسطین
0
plf 1 crore
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2012 کے اختتام پر فلسطینیوں کی آبادی ایک کروڑ سولہ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ اپنے وطن پر صہیونی قبضے اور یہودی مظالم کے ہاتھوں تنگ آ کر فلسطین کی نصف آبادی وطن چھوڑ کر دنیا بھر میں بے سروساماں، لٹے پٹے مسافروں کی زندگی بسر کر رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے اور غزہ پر مشتمل فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کی تعداد چوالیس لاکھ ہے جبکہ چودہ لاکھ سن 1948میں اٹہتر فیصد فلسطینی حصے پر قبضہ کر کے بنائی گئی نام نہاد اسرائیلی ریاست میں آباد ہیں۔

اسرائیلی مظالم سے تنگ آ کر عرب ملکوں میں آباد فلسطینیوں کی تعداد اکاون لاکھ جبکہ دنیا بھر کے دیگر ممالک میں مقیم فلسطینیوں کی تعداد چھ لاکھ پچپن ہزار ہو چکی ہے۔ اس طرح ستاون لاکھ ، پچپن ہزار فلسطینی اپنا وطن ہونے کے باوجود دیگر ملکوں میں پناہ گزیں ہیں۔

پیر کے روز جاری کردہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق فلسطینی علاقوں میں سے مغربی کنارے کی فلسطینی آبادی ستائیس لاکھ جبکہ غزہ کی پٹی کی سترہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اپنے ہی ملک میں ہجرت کرنے والے افراد کی شرح 44.2 فیصد بنتی ہے۔ مغربی کنارے کی آبادی کا 41.4 فیصد اور غزہ کی آبادی کا 58.6 فیصد حصہ اپنے آبائی علاقے چھوڑ کر دیگر علاقوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.