اسرائیل کی ھشارون جیل میں مقید فلسطینی اسیرات نے ہفتے کے روز جیل کی انتظامیہ کی جانب سے جان بوجھ کر طبی طور پر نظر انداز کئے جانے پر کھانا کھانے سے انکار کردیا۔
اسیرہ منی قعدان نے وکیل عامر ابو حمدیہ کو بتایا ہے کہ اسیرات نے انتظامیہ کی جانب سے اپنی ساتھی اسیرہ 34 سالہ لینا جربونی کی صحت توجہ نہ دینے کی وجہ سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جربونی کی حالت بتدریج خراب ہوتی جا رہی ہے اور انہیں پتہ میں شدید درد کی وجہ سے فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسیرات کا کہنا ہے کہ اگر جربونی کو فوری طور پر طبی معاونت فراہم نہ کی گئی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لے آئیں گی۔
قعدان کا کہنا تھا کہ جربونی کو اور بھی کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جن میں مسلسل سردرد اور ان کے پاوں کا سوجنا شامل ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
