مصر کی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر اور اراکین پارلیمان عاطف عدوان اور ھدی نعیم کو قاھرہ ائیر پورٹ پر روک لیا ہے۔
یہ فلسطینی وفد سوڈان کے دورے سے واپسی پر قاھرہ پہنچا تھا جہاں سے اسے واپس غزہ آنا تھا۔ ذرائع کے مطابق معروف فلسطینی رہنماؤں کو اس طرح ائیر پورٹ پر روکنے کی وجہ کوئی غلط فہمی ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ جلد ہی اس وفد کو غزہ آنے کی اجازت دیدی جائے گی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
