(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اسلامی تحریک کے بانی اور ممتاز فلسطین عالم دین سلیمان عبدالقادر الحاج گذشتہ روز طویل علالت کے بعد ترکی میں انتقال کر گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک کے بانی رکن مرحوم سلیمان الحاج نے نصف صدی تک بحرین اور کویت میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ ان کے حلقہ اثر سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے تربیت پائی۔ ان میں کئی ایسے بھی جو آج مختلف اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں۔ الاستاذ سلیمان عبدالقادر الحاج سے کے مکتب سے فیض پانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل بھی شامل ہیں۔سنہ 2009ء میں متحدہ عرب امارات نے انہیں ملک سے نکال دیا تھا جس کے بعد وہ دمشق چلے گئے تھے۔ شام میں شورش کے بعد وہ مصر منتقل ہوئے مگر وہاں بھی زیادہ عرصہ نہ رہے۔ وہاں سے ترکی منتقل ہو گئے تھے۔ پروفیسر عبدالقادر الحاج طویل عرصے سے مختلف امراض کا شکار تھے۔ گذشتہ روز وہ ترکی کے شہر استنبول کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔
فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں اور عالم اسلام کے رہنماؤں نے عبدالقادر الحاج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔