مرکز اطلاعات فلسطین کے ایک نمائندے نے ذوقان خاندان کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں غسان کے وکیل اشرف ابو سنینہ نے عدالت کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ ابو سنینہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست میں مسلسل چوتھی بار توسیع کردی جائے گی۔
ذوقان کے خاندان کے مطابق فلسطینی اسیر اس وقت اسرائیلی نقب جیل میں قید ہیں اور ان میں کئی خطرناک بیماریوں تشخیص کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے النہج نیشنل یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے لیکچر دینے والے غسان ذوقان کو پچھلے سال 7 جولائی کو حراست میں لیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین