• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی احتجاجی جلوس پر اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال

پیر 02-09-2013
in فلسطین
0
plf 19 geraphian
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے "الخلیل” میں فلسطینی شہریوں کی نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی پر حملہ کر کے درجنوں افراد زخمی کر دیے ہیں۔ یہ احتجاجی ریلی شہر میں جاری صہیونی غنڈہ گردی اور فلسطینیوں کے املاک پر قبضے کے خلاف نکالی گئی تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں "الرجبی” ہاؤس کے سامنے جمع ہوئی اور صہیونی فوج اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی شروع کی۔

مظاہرین "الرجبی” ہاؤس پر یہودی غنڈوں کا قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ سنہ 2008ء میں یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں الرجبی خاندان کے مکان اور اس سے متصل 3000 مربع میٹر اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے گھر میں موجود لوگوں کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔ فلسطینی شہری اس دن سےآج تک صہیونی غنڈہ گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

اس سلسلے میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی سپریم کورٹ میں الرجبی خاندان کے مکان پر ناجائز قبضے کے خلاف درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ آئندہ مہینے اس درخواست پر فیصلہ متوقع ہے، تاہم فلسطینی شہری اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز احتجاجی مظاہرین پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے درجنوں افراد کو زخمی کر دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ اشک آور گیس کے گولے داغے گئے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں ، جن کی زد میں آکر کئی افراد زخمی ہو گئے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.