مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف کاروائیوں کا دائرہ کم سن اور نو عمر بچوں تک پھیل گیا۔ حالیہ دنوں میں بیس کم سن بچوں کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا ہے جن میں گلی میں کھیلنے والا ایک پانچ سالہ بچہ بھیشامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کے معاملات کی نگرانی کرنے کرنے والے فلسطینی اتھارٹی کے شعبہ چلڈرن انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کچھ عرصے سے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے خلاف بھی کاروائی کررہی ہے۔
چلڈرن انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایسے واقعات سے متعلق مرتب کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک اسرائیلی فوج مختلف واقعات میں بیس بچوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ ان میں پانچ سالہ وہ بچہ بھی شامل ہے جس کو اسرائیلی فوج نے کتے پر پتھر پھینکنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے استعمال کی جانے والی آنسو گیس سے بچوں کو پہنچنے والے نقصان اور اذیت کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
